8 جون 2013 - 19:30
پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگي کا اعلان

ہندوستان کے وزيرخارجہ نے پاکستان کي نئي حکومت کي جانب سے ہندوستان سے قربت بڑھانے کي کوششوں کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا ملک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے پوري طرح تيار ہے-

ابنا: ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد کا کہنا تھا کہ اندروني دباؤ کے آگے نہ جھکنا اور ہندوستان کے ساتھ امن کي کوشش کرنا پاکستان کي نئي حکومت کي سياسي بلوغت  کي نشاني ہے-انہوں نے اميد ظاہر کي کہ وزيراعظم نواز شريف کے دور ميں ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات ميں گرمجوشي پيدا ہوگي-ہندوستان کے وزيرخارجہ سلمان خورشيد نے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ باہمي اختلافات کو کم کيا جائے اور پوري سنجيدگي کے ساتھ مسائل اور مشکلات کے بارے ميں بات چيت کي جائے کيونکہ مذکرات ہي کے ذريعے ہندوستان اور پاکستان کے درميان اختلافات کو حل کيا جاسکتا ہے-انہوں نے و اضح کيا کہ پاکستان اور ہندوستان کے پاس دو ہمسايہ ملکوں کي حثيت سے باہمي اختلافات کو ہميشہ کے لئے ختم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے-واضح رہے کہ پاکستان کے وزيراعظم مياں نواز شريف نے گيارہ مئي کے عام انتحابات ميں کاميابي کےبعد اعلان کيا تھا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درميان اختلافات اور کشيدگي کو کم کرنے کي کوشش کر يں گے- انہوں نے اپني انتخابي مہم کے دوران بھي پاکستان اور ہندوستان کے درميان اختلافات اور کشيدگي ختم کرنے پر زور ديا تھا-......./169